پیر 8 جون 2026 - 15:21
عیدِ غدیر کے موقع پر جامعہ امام خمینیؒ کارگل کی جانب سے عظیم الشان کوئز مقابلہ

حوزہ/کارگل میں جامعہ امام خمینیؒ کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی سطح کو بلند کرنے اور بارو–منجی علاقے کے طلبہ میں صحت مند علمی مسابقات کے جذبے کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک علمی و ثقافتی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کارگل میں جامعہ امام خمینیؒ کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی سطح کو بلند کرنے اور بارو–منجی علاقے کے طلبہ میں صحت مند علمی مسابقات کے جذبے کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک علمی و ثقافتی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

عیدِ غدیر کے موقع پر جامعہ امام خمینیؒ کارگل کی جانب سے عظیم الشان کوئز مقابلہ

اس تعلیمی پروگرام میں بارو اور منجی کے سرکاری و نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر نو اسکولوں نے بھرپور شرکت کی۔ ان اداروں کے طلبہ نے ایک پرجوش اور علمی ماحول میں اپنی معلومات اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں حصہ لیا۔

شرکت کرنے والے اسکولوں کے نام درج ذیل ہیں:

1۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول منجی
2۔ یونٹی پبلک اسکول منجی
3۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بارو
4۔ شہید مطہری پبلک اسکول (ہائر ڈپارٹمنٹ)، بارو
5۔ شہید مطہری پبلک اسکول، بارو
6۔ صواب پبلک اسکول، بارو
7۔ رنگ جونگ پبلک اسکول، بارو
8۔ سر اقبال پبلک اسکول، بارو
9۔ منشی حبیب اللہ پبلک مشن اسکول، بارو

عیدِ غدیر کے موقع پر جامعہ امام خمینیؒ کارگل کی جانب سے عظیم الشان کوئز مقابلہ

مقابلے کے مختلف مراحل کی تکمیل اور شرکاء کی کارکردگی کے جائزے کے بعد حتمی نتائج کا اعلان درج ذیل ترتیب سے کیا گیا:

پہلی پوزیشن: سر اقبال پبلک اسکول، بارو
دوسری پوزیشن: رنگ جونگ پبلک اسکول، بارو
تیسری پوزیشن: منشی حبیب اللہ مشن اسکول، بارو

عیدِ غدیر کے موقع پر جامعہ امام خمینیؒ کارگل کی جانب سے عظیم الشان کوئز مقابلہ

عیدِ غدیر کے موقع پر جامعہ امام خمینیؒ کارگل کی جانب سے عظیم الشان کوئز مقابلہ

اختتامی تقریب کے دوران کامیاب ٹیموں میں نقد انعامات اور سند تقسیم کیے گئے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سر اقبال پبلک اسکول، بارو کے طلبہ کو سند کے ساتھ مبلغ 2000 روپے کا نقد انعام حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ عبد الحمید ناصری صاحب اور جامعہ امام خمینیؒ کے معزز پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسین لطفی صاحب کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے رنگ جونگ پبلک اسکول، بارو کے طلبہ کو سند کے ساتھ 1500 روپے نقد انعام دیا گیا۔

تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے منشی حبیب اللہ مشن اسکول، بارو کے طلبہ کو سند کے ساتھ 1000 روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

عیدِ غدیر کے موقع پر جامعہ امام خمینیؒ کارگل کی جانب سے عظیم الشان کوئز مقابلہ

مزید برآں، اس علمی مقابلے میں فعال شرکت پر حوصلہ افزائی اور اعزازی انعام کے طور پر ہر شریک اسکول کو 300 روپے کی رقم بھی پیش کی گئی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی طرح کے تعاون اور سرپرستی کے ساتھ مزید بڑے اور معیاری تعلیمی پروگراموں اور علمی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ترقی کے مزید مواقع میسر آسکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha